انٹرنیشنل
مودی کا اطالوی وزیراعظم کو حیران کن تحفہ، موضوع بحث بن گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی نے اٹلی کے اپنے سرکاری دورے کے دوران اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو حیران کن تحفہ دیا جو موضوع بحث بن گیا ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے سوشل میڈیا پر نریندرا مودی کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وزیر اعظم مودی ہمارے لیے بہت اچھی ٹافیوں کا تحفہ لائے ہیں۔ اس ویڈیو کو بھارت میں مودی کے حامیوں نے خوشگوار سفارتی اقدام قرار دیا تو دوسری جانب اپوزیشن نے اس وائرل ویڈیو پر سخت تنقید کی ہے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیرِ اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات، مہنگائی، بے روزگاری اور طلبہ کے احتجاج جیسے مسائل کا سامنا ہے جبکہ وزیرِ اعظم ریلز بنانے میں مصروف ہیں۔



