پاکستان

اسرائیلی نے گلوبل صمودفلوٹیلاکو کیوں روکا؟ پاکستان نے بڑا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) اسرائیلی فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں کیوں روکا گیا؟ جس پر پاکستان نے بڑا مطالبہ کرتے ہوئے شدید مذمت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ پاکستان نے انسانی حقوق کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاری اور مبینہ بدسلوکی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ زیرِحراست افراد میں پاکستانی سماجی کارکن سعد ایدھی بھی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گلوبل صمودفلوٹیلا کو بین الاقوامی سمندری حدود میں امدادی کارکنوں کی من مانی حراست پر مذمت بھی کی اور غیرقانونی طور پرحراست میں لیے گئے تمام امدادی کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری زیرِحراست افرادکی حفاظت، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button