پاکستان

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اساتذہ پانچ ماہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم

لاہور(کھوج نیوز) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کنٹریکٹ اساتذہ پانچ ماہ بعد بھی تنخواہوں سے محروم ہیںمگر کیوں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اساتذہ کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں ملی، عید پر بھی تنخواہوں سے محروم ہیں، آج سے جی سی یونیورسٹی عید کی تعطیلات کے لیے بند ہوجائے گی۔ دوسری جانب یونیورسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں اعتراض کی وجہ سے 20 اساتذہ کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں۔ ترجمان کے مطابق آڈٹ میں لگنے والے اعتراض ختم ہوتے ہی تنخواہیں فوری مل جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button