پاکستان

پاک چین سفارتی تعلقات کی سالگرہ، شہباز شریف کا بڑا بیان

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75سالگرہ پر وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑا بیان داغ دیا ہے جس کے بعد مخالفین حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین کے سفارتی تعلقات پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، چین کی ترقی اور تبدیلی ترقی پذیر ممالک کیلئے باعثِ تحریک اور قابل تقلید ہے۔انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات اور مثالی دوستی ایک مضبوط ہرموسم کی تزویراتی اشتراکی شراکت داری میں تبدیل ہوچکی ہے، بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود یہ دوستی مسلسل مضبوط، مثر اور تزویراتی اہمیت کی حامل ہوتی گئی ہے۔

شہباز شریف کے مطابق سی پیک نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی کے تحفظ،صنعتی تعاون میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے، دنیا میں پاکستان اور چین کثیرالجہتی تعاون، پرامن بقائے باہمی اور جامع ترقی کے اصولوں پر کاربند ہیں، اللہ کرے کہ پاکستان اورچین کی لازوال دوستی ہر آنے والی نسل کے ساتھ مزید مضبوط ہوتی چلی جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک چین کے اصول پر اپنے غیرمتزلزل سفارتی مؤقف کا اعادہ کرتا ہے، پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی ترجیحات میں چین کی مضبوط معاونت نے غیرمعمولی کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان، چین کے صدر شی جن پنگ کی مدبرانہ قیادت اور مختلف شعبہ جات میں چین کے تعاون کو بیحد قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button