کھیل

آسٹریلیا کیخلاف سیریز، رضوان کی چھٹی، نیا وکٹ کیپر کون ہوگا؟

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے اور ان کی جگہ پر کون سے وکٹ کیپر کو شامل کیا جائے گا؟

اطلاعات کے مطابق آسڑیلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے سلیکشن کمیٹی کوچ مائیک ہیسن اور کپتان شاہین شاہ آفریدی کے درمیان مشاورت کے بعد جس ٹیم کو منتخب کیا جارہا ہے، اس میں تجربے کار وکٹ کیپر سابق کپتان محمد رضوان کی شمولیت کا امکان کم ہے۔مائیک ہیسن ٹی 20 کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی محمد رضوان کی شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button