صحت

لیموں کے کیا فوائد ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(ہیلتھ ڈیسک) لیموں کے کیا فوائد ہیں؟ اور اس کو گھر کے میں کس کس کام کے لئے استعمال کر سکتے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لیموں پانی کے لیے استعمال کرسکتے ہیں یا مختلف کھانوں کا ذائقہ بڑھا سکتے ہیں، مگر اس سے ہٹ کر بھی لیموں کو گھر کے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔وٹامن سی سے بھرپور لیموں مختلف چیزوں کی صفائی، بدبو کو دور کرنے اور کیڑوں کو بھگانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

مائیکرو ویو کی صفائی

مائیکرو ویو کے اندر اکثر چکنائی اور دیگر چیزیں جم جاتی ہیں اور لیموں کو اس کی صفائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس کے لیے ایک کپ میں کچھ مقدار میں پانی اور لیموں کے عرق کو مکس کرکے مائیکرو ویو میں گرم کریں، جس سے چکنائی کی صفائی بہت آسان ہو جائے گی۔

بالوں کی خشکی سے نجات

اگر سر میں کھجلی اور خشکی نے آپ کو تنگ کررکھا ہے تو اس سے ریلیف کے لیے 2 چائے کے چمچ لیموں کے عرق کی مالش اپنے سر پر کریں اور پھر پانی سے دھولیں۔ اس کے بعد ایک چائے کا چمچ لیموں کا عرق ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس سے اپنے بال دھولیں۔ اس عمل کو روزانہ اس وقت تک دہرائیں جب تک خشکی غائب نہ ہوجائے۔

کیڑوں کو دور رکھیں

لیموں میں موجود تیزابیت کے باعث یہ گھر سے کیڑوں کو دور رکھنے میں کے لیے بہترین ہوتا ہے۔ لال بیگ سے لے کر چیونٹیوں تک یہ سب کے لیے مثر ثابت ہوتا ہے۔ اس کے لیے کیڑوں سے متاثرہ جگہ کو لیموں کے عرق ملے پانی سے دھولیں یا محض لیموں کے عرق کو ہی متاثرہ جگہ پر چھڑک دیں۔

کپڑوں کی سفیدی

اپنے سفید کپڑوں کو زیادہ سفید کرنا چاہتے ہیں تو لیموں کا عرق کپڑے دھونے والے پانی میں ملادیں، آپ کے کپڑے زیادہ جگمگانے لگیں گے جبکہ ان میں لیموں کی خوشبو بھی بس جائے گی۔

برتنوں کو چمکائیں

اپنی پتیلیوں اور برتنوں کو اندر اور باہر سے چمکانا چاہتے ہیں؟ تو لیموں کو آدھا کاٹ کر اسے برتن پر ہر جگہ رگڑیں اور پھر کسی نرم کپڑے سے پونچھ دیں۔

خراشوں سے ریلیف

چھوٹی خراشیں آجانے پر ان پر کچھ قطرے لیموں کا عرق ڈالیں یا روئی کو عرق میں بھگو کر متاثرہ جگہ پر ایک منٹ تک کے لیے دبا کر رکھیں۔ فریج میں بس جانے والی بو کو ختم کرنے کے لیے روئی یا اسفنج کو لیموں کا عرق سے بھگوئیں اور اسے کچھ گھنٹوں کے لیے فریج کے اندر چھوڑ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button