پاکستان

ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی الیکشن کب ہوں گے؟ تاریخ فائنل ہو گئی

کراچی (کھوج نیوز) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے انٹرا پارٹی الیکشن کب ہوں گے؟ اس حوالے سے پارٹی کے مرکزی رہنماء نے تاریخ فائنل کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے انٹرا پارٹی الیکشن اکتوبر کے پہلے ہفتے میں کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رابطہ کمیٹی یا مرکزی کمیٹی کا انتخاب ہوگا پھر وہ طے کرے گی کہ کنوینر اور ڈپٹی کنوینر کون ہوگا۔ واضح رہے کہ سیاسی عمل میں حصہ لینے والی جماعتوں میں لیڈروں کا باضابطہ چنا ایک لازم اقدام ہے، الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم پاکستان کو15 اکتوبر تک انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ ایم کیوایم کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں3 رکنی بنچ کے سامنے اپریل 2026ء میں پیش ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button