نگرنگرسے

ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید کتنا اضافہ ہوا؟ اعدادو شمار سامنے آگئے

لاہور(کھوج نیوز) ملک بھر میں گدھوں کی تعداد میں مزید کتنا اضافہ ہوا ہے؟ اس حوالے سے ادارہ شماریات کی دستاویزات میں تمام اعدادو شمار سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد میں مزید ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد گدھوں کی تعداد60 لاکھ47 ہزارسے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں14لاکھ17ہزارکا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزارسے بڑھ کر 4کروڑ91 لاکھ5 ہزار ہوگئی۔ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3لاکھ92 ہزار، بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ22 ہزار اور اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزارکا اضافہ ہوا۔ اس کے علاوہ ایک سال میں گھوڑوں کی تعداد میں 3 ہزار اور خچروں کی تعداد میں4 ہزارکااضافہ ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button