پاکستان

ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی: بلاول بھٹو

سکردو (کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی جبکہ ن لیگ والے اپنا نام بنا رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اسکردو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان (جی بی) کا دورہ کیا، گلگت بلتستان کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا، ایران میں بچوں کے اسکول میں میزائل مارا گیا، بیدردی سے عالمی قانون توڑتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کیا گیا، پچھلے الیکشن میں خوشی کا ماحول تھا،اس الیکشن میں سوگ کا ماحول ہے، ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔ان کا کہنا تھا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے دی،جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدرزرداری نے دیا، پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دینیکا اعلان ذوالفقار بھٹو نے بلتستان کی سرزمین سے کیا، 18ویں ترمیم میں دیئے گئے اختیارات جی بی کو بھی دیئے جائیں تو مسائل حل ہوں گے ، جی بی میں حق حاکمیت کے بعد حق ملکیت حاصل کرنا ہوگا، اسلام آباد کو ماننا ہوگا جی بی کے وسائل یہاں کے عوام کے ہیں، جب تک اسلام آباد نہیں مانے گا جی بی اور پاکستان میں ترقی ممکن نہیں ، جی بی کے عوام کو فیصلہ کرنا ہے عوام دوست حکومت بنانی ہے یا عوام دشمن۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے ، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر ،امیرتر ہو، بی آئی ایس پی اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے، بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بدقسمتی ہے حکمران بینظیرانکم سپورٹ پروگرام ختم کرنا چاہتے ہیں، ہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بچائیں گے، اس بجٹ میں بینظیر انکم سپورٹ فنڈ میں وزیراعظم سے اضافہ کروائیں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ظلم ایران تک محدود نہیں فلسطین میں بھی لوگوں کو شہید کیا گیا، دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلم دنیا میں صرف پاکستان کے پاس ایٹمی قوت ہے، ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا، آج بھی گڑھی خدا بخش سے پاکستان کا دفاع ہو رہا ہے، مشرف دور میں دیگر ممالک کے پاکستان میں بیسز بنے تھے، وہ صدر پاکستان کون تھا جس نے سلالہ واقعے کے بعد تمام اڈوں کو پاکستان میں بند کیا، صدر زرداری نے ملک میں دیگر ممالک کے اڈے ختم کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کردیے، پیپلزپارٹی کی سیاست دوسری جماعتوں سے مختلف ہے، پیپلزپارٹی عام آدمی کی سیاست کرتی ہے، پیپلزپارٹی نے مزدوروں کو مالک بنایا اسی طریقے سے قومیں ترقی کرتی ہیں، صدر زرداری نے روٹی کپڑا اور مکان کو بینظیر کارڈ سے عملی طور ممکن بنایا، دیگر ممالک ہم سے پوچھتے تھے کہ کیسے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسا ہم شروع کریں، شہید بی بی بھی جب آئیں روزگار لیکر آئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button