پاکستان
علیمہ خان نے سہیل آفریدی کو کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کھری کھر ی سنا دی ہیں جس کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنیکی بات کی تو علیمہ خان نے انہیں ٹوک دیا، علیمہ خان نے سوال کیا کہ آپ بجٹ کیوں پاس کررہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کرائیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا کہ میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں،انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیاگیا جو غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔



