سوشل ایشوز
سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، نئی قیمتیں بھی سامنے آگئیں

کراچی (کھوج نیوز) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟ اس حوالے سے آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے بعد نئی قیمتیں سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایک تولہ سونا 4600 روپے اضافے کے بعد اب 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے علاوہ 10گرام سونے کی قیمت3944 روپیبڑھ کر 4 لاکھ8 ہزار 403 روپے ہوگئی ہے۔



