مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کا مطالبہ، خواجہ آصف میدان میں آگئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) آزاد کشمیر میں الیکشن سے قبل مہاجرین کی نشستیں ختم کرنے کے مطالبے پر وزیر دفاع خواجہ آصف میدان میں آگئے اور بیان داغنے کیساتھ ساتھ بڑا مطالبہ بھی کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 27 جولائی کو آزاد کشمیر کے الیکشن ہیں، عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ ہے کشمیر اسمبلی کی پاکستان سے منتخب ہونے والی 12 نشستیں ختم کی جائیں، الیکشن سے پہلے یہ مطالبہ انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔ خواجہ آصف نے کہا جو لوگ یہ مطالبہ کر رہے ہیں وہ اس کو 27 جولائی کو عوام کے سامنے رکھیں، یہ جمہوری سوچ ہوگی ورنہ یہ بلیک میلنگ تصور ہوگی۔ انہوں نے بتایاکہ سیالکوٹ شہر اور تحصیل سے کشمیر اسمبلی کی ایک سیٹ ہے، پاکستان کی قومی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں، باقی پاکستان میں کشمیر اسمبلی کے حلقے پھیلے ہوئے ہیں، یہاں کشمیری مہاجروں کی زیادہ تعداد جموں سے ہے۔



