انٹرنیشنل

35سالہ پرانے مقدمے میں 85سالہ ملزم کو 3سال جیل کی سزا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت عدالت نے 35سال پرانے مقدمے میں 85سالہ ملزم کو 3سال جیل کی سزا سنا دی جس کے بعد پولیس نے ضعیف ملزم کو پکڑ کر جیل میں بند کر دیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والے 85 سالہ شخص دیپ رائے کو عدالت نے 3 سال جیل کی سزا سنائی ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں ضعیف ملزم کو پکڑ کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس شخص کی کمر جھکی ہوئی ہے اور وہ مشکل سے ہی اپنے قدموں پر چل پارہا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عدالت نے دیپ رائے کو 35 سال قبل کیے جانے والے قتل کے کیس اور آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمے میں سزا سنائی ہے۔

ملزم کے وکیل نے دیپ رائے کی عمر کی وجہ سے کم سزا دینے کی اپیل کی تھی جسے عدالت نے قبول کرتے ہوئے کم سزا کے ساتھ 25ہزار( بھارتی روپے) جرمانے کی سزا بھی سنائی۔عدالت نے کہا کہ ملزم کی عمر 85 سال ہے اور وہ جسمانی طور پر مکمل طور پر معذور ہے،یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ وہ جیل میں کوئی سخت سزا برداشت نہیں کرسکیں گے لیکن ساتھ ہی اسے سزا دینا بھی ضروری ہے اس لیے عدالت نے انسانی بنیادوں پر کم سزا دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button