نگرنگرسے
گرفتار ی سے بچنے کیلئے ملزم کا انوکھا کارنامہ

ڈیرہ غازی خان (کھوج نیوز) ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ملزم نے انوکھا کارنامہ جس کے کو دیکھ کر سب حیران و دنگ رہ گئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ 80 فٹ لمبے کھجور کے درخت پر چڑھے ملزم نے نیچے اترنے سے انکار کیا جس کے بعد ملزم کو اتارنے کے لیے ریسکیو ٹیم طلب کی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ بھی مزاحمت کی اور اسے اتارا نہ جاسکا جس کے بعد مجبوراً درخت کو کاٹنا پڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ درخت کٹنے سے ملزم ٹہنی سمیت نیچے گرا جسے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات درج ہیں۔



