پاکستان

بجٹ، تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے تنخواہ دار طبقے کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا ہے جس کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ہدایت پر آج مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری حکومت نے آمدنی کی چار سلیبس (slabs) کے تنخواہ دار افراد کو ریلیف فراہم کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرخزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اکتالیس (41) سے چھپن (56) لاکھ روپے آمدن والوں کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کی تجویز ہے، اسی طرح چھپن (56) لاکھ سے ستر (70) لاکھ روپے تک تنخواہ حاصل کرنے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 32 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ اس سلسلے میں جو تنخواہ دار بائیس (22) سے بتیس (32) لاکھ روپے کے درمیان سالانہ کماتے ہیں، ان کے ٹیکس کی شرح (23) فیصد سے کم کر کے (20) فیصد کرنے کی تجویز ہے، بتیس (32) سے اکتالیس (41) لاکھ روپے کے درمیان آمدن والے تنخواہ داروں کے لیے ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کر کے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button