پاکستان

بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا معاملہ، محسن نقوی بلاول کو منانے میں کامیاب

اسلام آباد (کھوج نیوز) بجٹ اجلاس کے معاملے پر وزیرداخلہ محسن نقوی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو منانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد محسن نقوی بلاول بھٹو کو لے کر ایوان میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ سے قبل وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ تھے۔ اس سے قبل پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا تھا پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، پی پی کے کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شریک ہوں گے تاہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ندیم افضل چن نے بھی پیپلزپارٹی کے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کے فیصلے کی خبر کو غلط قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button