انٹرنیشنل

ایندھن بحران، عوام کی مشکلات میں اضافہ، مودی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ گئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایندھن بحران نے سر اٹھا لیا ہے جس سے عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد مودی سرکار سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر خام تیل کی سپلائی متاثر ہونے سے بھارت میں توانائی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے جس کے باعث بھارت کی سرکاری آئل کمپنیاں ایندھن کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔ مودی حکومت نے پیٹرول پمپ ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک صارف یا گاڑی کو روزانہ زیادہ سے زیادہ 200 لیٹر ڈیزل فروخت کریں جب کہ تجارتی صارفین کو عام ریٹیل پمپس سے ایندھن خریدنے سے روک دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈیزل کی طلب میں غیر معمولی اضافے اور سپلائی میں کمی کے باعث حکومتی سطح پر ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ ایندھن کی دستیابی کو کسی حد تک کنٹرول کیا جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button