پاکستان

گورنر سندھ کا معاملہ، خالد مقبول کی ن لیگی حکومت کو کھلی دھمکی

اسلام آباد(کھوج نیوز) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی نے ن لیگی حکومت کو کھلی دھمکی لگا دی ہے جس کے بعد قومی سیاست میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی جس کے اختتام پرمحسن نقوی اورخالد مقبول اکٹھے کابینہ اجلاس میں شرکت کے لئے نکلے۔ اس موقع پر صحافیوں نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ ایم کیو ایم مطالبات اورگورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیرداخلہ سے بات ہوئی؟ اس پر خالد مقبول نے کہا کہ ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر ہی گورنرکوتبدیل کیاگیا۔ صحافیوں نے سوال کیا کہ آپ کے اپنے ساتھی آپ پر تحفظات کااظہار کررہے ہیں کیا مسئلہ ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگرمیں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button