پاکستان
سپریم کورٹ میں کفایت شعاری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے نیا حکمنامہ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ میں کفایت شعاری کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے نیا حکمنامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیل سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ پاکستان میں نافذ کفایت شعاری اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر 10 مارچ 2026ء کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں کفایت شعاری پالیسی15جون2026 سے مؤثر طورپر ختم ہو جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 جون 2026ء سے سپریم کورٹ کے تمام امور معمول کے مطابق چلائے جائیں گے۔



