پاکستان

عطا تارڑ نے شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ، انہوں نے تعریفیں کیوں کیں؟ اس حوالے سے تفصیل آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپنا گھر پروگرام انتہائی اہم قدم ہے اس سے 12صنعتیں جڑی ہیں، دنیا بھر میں پاکستان کے معاشی استحکام کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے اور ایف بی آر سے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا،ایف بی آر کی اصلاحات تاریخی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایف بی آر میں اربوں روپے کی لیکج تھی، صرف شوگر انڈسٹری میں 60 ارب روپے کی لیکج تھی ، تنخواہ دار شخص شوگر انڈسٹری کا بوجھ کیوں اٹھائے؟ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کی بدولت چینی کی صنعت میں ٹیکس چوری روک کر 60 ارب روپے اضافی ٹیکس حاصل کیا گیا ہے، ماضی میں ملک کے ڈیفالٹ پر شرطیں لگ چکی تھی ، ملک میں معاشی استحکام لائے جو اب گروتھ کی طرف گامزن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button