اسرائیلی اور امریکی جرائم کو کبھی معاف نہیں کریںگے: ایران

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدہ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسرائیلی اور امریکی جرائم کو کبھی معاف نہیں کر دیں گے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا میکنزم آج یا کل فائنل کیا جائیگا، پھر اس کا اعلان ہوگا، ایم او یو پر دستخط جمعے کو جنیوا میں ہوں گے، جینیوا میں دستخط کی تقریب سے پہلے ایرانی حکام پڑوسی ممالک کے دورے کریں گے،جنگ لبنان سمیت تمام محاذوں پر ختم ہونی چاہیے، لبنان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے، لبنان کے خلاف جارحیت کا خاتمہ، اس کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بھی مفاہمتی یادداشت کا بنیادی حصہ ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ امریکا نے افزودہ یورینیم ایران سے نکالنیکی ایک بار کوشش کر لی اور اس کا نتیجہ بھی دیکھ لیا، معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہیکہ ہم جرائم کو معاف کردیں گے یا بھول جائیں گے، ہم ایرانی عوام پر اسرائیلی اور امریکی مظالم کو نہیں بھولیں گے، ہم نہیں بھولیں گیکہ ہم نے بڑی تعداد میں اپنی قیادت کھوئی، ایرانی عوام اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، عالمی ادارے ایران پر امریکا اور صیہونی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے، امریکی حکومت کو ایرانی عوام کا بھروسہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے طویل سفر طے کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت امریکا نے ہرجانے کی ادائیگی اور منجمد اثاثے بحال کرنیکا وعدہ کیا ہے، امریکا معاہدے کے تحت اپنے وعدے پوریکرنے کا پابند ہے، امریکا کو ایران کے منجمد اثاثے دینے ہیں، امریکا اپنا کوئی پیسا ایران کو نہیں دیگا،منجمد اثاثوں پر ایران کا حق ہے، ایران کو اپنا تیل اور پیٹروکیمیکل برآمد کرنیکی بھی اجازت ہونی چاہیے، امریکا وعدے پورے کرنے میں ناکام ہوا تو جوابی اقدامات کا سامنا ہوگا۔



