پنکی کیخلاف منشیات برآمدگی کیس، عبوری چالان آگیا

کراچی (کھوج نیوز) انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کے متعلق عبوری چالان آگیا ہے، عدالت میں جمع کروائے جانے والے چالان میں کیا تحریر کیا گیا؟ پتا چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے جنوبی نے انمول عرف پنکی اور دیگرکیخلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت کی جہاں تفتیشی افسر نے عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا۔ عبوری چالان کے مطابق ملزمہ 16 سال سے منشیات کی تیاری میں ملوث ہے، ملزمہ نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور ملزمہ نے طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا۔ عبوری چالان کے مطابق کیس میں 3 خواتین سمیت 5 ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا اور عبوری چالان میں 16 گواہان کے نام بھی شامل ہیں۔
عبوری چالان کے مطابق ملزمہ کے موبائل فون فارنزک سے کراچی سے تین رائیڈرز اعزاز، حمزہ اور عاقب کے نام سامنے آئے جب کہ ملزمہ منشیات کی آن لائن فروخت کرتی تھی۔ چالان میں مزید بتایا گیا کہ ملزمہ کراچی کے پوش علاقے میں کوکین فروخت کرتی ہے، ملزمہ تعلیمی ادارے اور پارٹیز میں کارندوں کے ذریعے کوکین فروخت کرتی ہے جب کہ ملزمہ کراچی اور لاہور میں جگہیں بدل کرقیام کرتی تھی۔



