انٹرنیشنل
امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی اونچی اڑان

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے معاہدے کے بعد ایرانی ریال کی اونچی اڑان شروع، ایک ہی دن میں کتنے روپے کا اضافہ ہوا؟ ا س حوالے سے تمام تفصیلات سامنے آگئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایک کروڑ ایرانی ریال کی مالیت میں ایک دن میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور مارکیٹ میں ایک کروڑ ایرانی ریال 4000 کا ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق معاہدہ ہونے کے پہلے روز 25 ارب روپے کے ایرانی ریال فروخت ہوئے۔ چیئرمین ملک بوستان کا کہنا ہے کہ آج بھی ایرانی ریال کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔



