انٹرنیشنل

عراق میں ریاستی کنٹرول سے باہر مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) عراق میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عراق میں ریاستی کنٹرول سے باہرمسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پراتفاق کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیاکے مطابق امریکی سفارتخانے نے بتایا ہے کہ عراقی وزیراعظم اور امریکی ایلچی کی ملاقات کے بعد مشترکہ بیان جاری ہوا، عراقی وزیراعظم علی الزیدی اورامریکی صدرکے خصوصی ایلچی ٹام بیرک کے مذاکرات ہوئے۔ امریکی سفارتخانے نے کہا کہ عراق کو دہشتگردی سے پاک، محفوظ اور خوشحال ریاست بنانے پر زور دیاگیا جب کہ اس دوران عراقی خود مختاری اور علاقائی امن کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ سفارتخانے کے مطابق عراق میں ریاستی کنٹرول سے باہر مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے پراتفاق ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button