انٹرنیشنل
ایرانی صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ کب کریں گے؟
ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے اس دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہے: حبیب اللہ عباسی

ایران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ کب کریں گے؟ اس حوالے سے تاریخ اور دن فائنل ہو چکاہے جس کے بعد اس سلسلے میں تیاری شروع کر دی گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی صدر کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر حبیب اللہ عباسی کے مطابق اس دورے کا مقصد امریکا ایران ثالثی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہنا اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ خیال رہے کہ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب گزشتہ روز سوئٹزرلینڈ میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کا آغاز ہوا۔



