انٹرنیشنل
یورپ میں شدید گرمی کی لہر، سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی
فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد50 ہوگئی جہاں80 سال میں پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلاگیا، اٹلی میں بھی24 گھنٹے میں گرمی سے5 ہلاکتیں ہوئیں

یورپ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ کے مختلف ممالک اس وقت شدید اور غیرمعمولی گرمی کی لہر کی زد میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوکر رہ گئے جبکہ سپین میں ہلاکتوں کی تعداد 200 تک پہنچ گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق فرانس میں بھی ہیٹ ویو سے ہلاکتوں کی تعداد50 ہوگئی جہاں80 سال میں پہلی بار درجہ حرارت 44 ڈگری سے اوپر چلاگیا۔ اٹلی میں بھی24 گھنٹے میں گرمی سے5 ہلاکتیں ہوئیں۔اسپین میں ہیٹ ویو کے باعث4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد200 سے زائد ہوگئیں، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھوگیا۔ ادھر لندن اور ساتھ ایسٹ انگلینڈ کیلئے شدید گرمی کی ریڈ وارننگ میں کل تک توسیع کردی گئی۔



