پاکستان

مولانا کے راز قبر تک ساتھ جائیں گے: شہباز شریف کا دعویٰ

اجازت دیتے ہیں اگر ایسی کوئی بات ہے تو ایوان میں بتا دیں: مولانا، مولانا کی آفر قبول نہیں کریں گے کیونکہ پھر معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپس نہیں آئیں گے: شہباز شریف

اسلام آباد(کھوج نیوز) قومی اسمبلی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف نے دعویٰ کیا کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے راز قبر تک ساتھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انہوں نے تنہائی میں جو مولانا سے جو باتیں کی ہیں وہ قبر تک ان کے ساتھ جائیں گی پروہ کبھی کسی کو نہیں بتائیں گے۔ اس پر فضل الرحمان نے جواب دیا کہ وزیراعظم کو اجازت دیتے ہیں اگر ایسی کوئی بات ہے تو ایوان میں بتا دیں۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا کی آفر قبول نہیں کریں گے کیونکہ پھر معاملات اتنے دور چلے جائیں گے کہ واپس نہیں آئیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button