انٹرنیشنل
تل ابیب ایئر پورٹ کا معاملہ، اسرائیل اور امریکا آمنے سامنے آگئے
امریکا پہلے ہی بن گورین ائیرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے تاہم اسرائیل نے اب مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے: میڈیا کا دعویٰ

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) تل ابیب ایئرپورٹ خالی کرنے کے معاملے پر اسرائیل اور امریکا ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں اور دونوں ملکوں کی جانب سے بحث جاری ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امریکا سے تل ابیب ائیرپورٹ خالی کرنے کی درخواست کرتے ہوئے امریکا سے مرکزی بن گورین ائیرپورٹ سے ایندھن بردارجہاز ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ میڈیا نے بتایا کہ امریکا پہلے ہی بن گورین ائیرپورٹ سے 28 ایندھن بردار طیارے منتقل کر چکا ہے تاہم اسرائیل نے اب مزید 20 فوجی طیارے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکا کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ موسم گرما میں شہری پروازوں میں خلل کا خدشہ ہے، امریکی ایندھن بردار جہازوں نے مسافرپروازوں کی آمدورفت کو متاثر کیا ہے۔



