پاکستان اور ترکیے کے درمیان توانائی کے شعبے میں ایم اویوز پر دستخط
پاکستان کے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) اور ترکیہ کے انرجی مارکیٹ آپریٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے: پاور ڈویژن اعلامیہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان اور ترکیہ نے توانائی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے 3 مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے یہ ایم اویوز کیا ہیں؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر (آئی ایس ایم او) اور ترکیہ کے انرجی مارکیٹ آپریٹر کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اعلامیے کے مطابق استنبول میں ہونے والی اعلی سطح مشاورت کے دوران دونوں ممالک کے متعلقہ اداروں نے توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی اشتراک اور علم کے تبادلے کو مضبوط بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ ترکیہ کی بجلی ٹرانسمیشن کارپوریشن اور پاکستان کے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کے درمیان بھی تعاون کا معاہدہ طے پایا۔ اسی طرح پاکستان کی پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی اور ترکیہ کے بجلی تقسیم کے شعبے سے متعلق ادارے کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔



