انٹرنیشنل
بندروں کو کھانا کھلانا مہنگا پڑ گیا، نئی نویلی دلہن کھائی میں گرنے سے ہلاک
مندر میں پوجا کرنے کے بعد جوڑا پہاڑی کی چوٹی پر موجودبندروں کو پھل کھلا رہا تھا کہ اچانک کئی بندر جمع ہوگئے جس کے خوف سے انیتا گھبراگئی اور اپنا توازن کھو بیٹھی جس سے وہ کھائی میں جاگری

تامل ناڈو (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے آئی نئی نویلی دلہن بندروں کو کھانا کھلاتے ہوئے کھائی میں گرنے سے ہلاک ہو گئی۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں ایک 24 سالہ نئی نویلی دلہن پہاڑی سے گرگئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی جس کی گزشتہ ماہ ہی 29 سالہ سریش سے شادی ہوئی تھی۔ سریش بیرون ملک ملازمت کرتا ہے جو حال ہی میں گھر واپس آیا تھا جس کے بعد جوڑے نے مقامی مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی۔ مندر میں پوجا کرنے کے بعد جوڑا پہاڑی کی چوٹی پر موجودبندروں کو پھل کھلا رہا تھا کہ اچانک کئی بندر جمع ہوگئے جس کے خوف سے انیتا گھبراگئی اور اپنا توازن کھو بیٹھی جس سے وہ کھائی میں جاگری۔



