ایرانی صدر کا دورہ پاکستان برادرانہ تعلقات ہیں: شہباز شریف
ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے: شہباز شریف

کراچی(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا دورہ برادرانہ تعلقات ہیں اور یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاس ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دوست ممالک کے کیڈٹس کو دیکھ کر خوشی ہوئی، معرکہ حق میں نیوی کا کردار شاندار رہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی مخلصانہ کوششوں سے اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اسلام آباد اکارڈ پر دستخط پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے، امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کی یادداشت میں دوسمت ممالک کا تعاون قابل قدر رہا جب کہ قیام امین کے لیے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شب و روز انتھک محنت کی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا دورہ برادرانہ تعلقات ہیں یہ پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف تھا، خطے میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں جس کے دور رس اثرات ہوں گے، ہمارے مشرقی ہمسائے نے شکست کے بعد پراکسیز کا استعمال شروع کردیا ہے، پاکستان بیرون سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا سامنا کررہا ہے، افواج پاکستان دہشتگردی کو مکمل ناکام بنانے اور اس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔



