کھیل
آئرلینڈ کی عالمی چیمپئن بھارت کو عبرتناک شکست
بیلفاسٹ میں2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے جبکہ بھارت کی پوری ٹیم 148رنز پر ڈھیر ہو گئی

بیلفاسٹ (سپورٹس ڈیسک) آئرلینڈ نے 2ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں عالمی چیمپئن بھارت کو عبرتناک شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بیلفاسٹ میں2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 182 رنز بنائے۔ کپتان لورکن ٹکر نے 50 جبکہ گیرتھ ڈیلنی نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل فراہم کیا۔ 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن بھارت کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 148 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ابھیشیک شرما نے 20 گیندوں پر 49 رنز بنائے مگر ان کے علاوہ کوئی بیٹر نمایاں پرفارمنس نہ دے سکا۔ یوں آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔



