پاکستان

پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کو عبرت کا نشان بنائیں گے: مصدق ملک کی دھمکی

پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، جو پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے، حق کے لیے کھڑا ہونا ہماری روایت ہے: مصدق ملک

اسلام آباد(کھوج نیوز) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے بھارت کو دو ٹوک دھمکی لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، جو پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ کیا یہ حق سب کو مل گیا ہے کہ اوپر رہنے والے لوگ نیچے والوں کا پانی روک لیں گے؟ حق کے لیے کھڑا ہونا ہماری روایت ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ ہمارا ہمسایہ ملک انڈس ٹریٹی سے مکر رہا ہے، مودی پاکستان میں آبی دہشت گردی کرنا چاہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button