کھیل

آئرلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیوں کیا؟

کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں: ہینرک ملان

آئرلینڈ (سپورٹس ڈیسک) بھارت کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرنے کے بعد آئرلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مستعفی ہونے کا اعلان کیوں کیا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کرکٹ آئر لینڈ نے بتایا ہے کہ ہینرک ملان گزشتہ 4 سال سے آئر لینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں، ان کا کنٹریکٹ 2027ء کے اوائل تک بڑھایا گیا تھا۔ ہینرک ملان کی کوچنگ میں آئر لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو وائٹ واش کیا۔ آئرلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو 34 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرایا۔ اس حوالے سے ہینرک ملان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور آئرش کرکٹ فیملی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میدان میں ہم نے کئی تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button