پاکستان

حیدر آباد کے سرکاری سکول نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا

گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے پاکستان کیلئے اعزاز حاصل کرتے ہوئے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنائی

حیدر آباد(کھوج نیوز) حیدر آباد کے ایک سرکاری سکول نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا ہے، یہ اعزاز کونسا ہے؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈز بیسٹ سکول پرائزز کا انعقاد عالمی تعلیمی ادارے T4 Education کی جانب سے کیا جاتا ہے، یہ ایوارڈز دنیا بھر کے ایسے اسکولوں کی حوصلہ افزائی کے لیے شروع کیے گئے تھے جو تعلیم، طلبہ کی فلاح اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ورلڈبیسٹ اسکول پرائزز کو تعلیم کے معتبر ترین عالمی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے اور اس مقابلے میں دنیا بھر سے ہزاروں اسکولوں کی درخواستوں میں سے صرف منتخب ادارے ہی فائنلسٹ بنتے ہیں۔ اس سال پاکستان سے صرف 2 اسکول اس باوقار عالمی اعزاز کے لیے شارٹ لسٹ ہوئے جن میں پنجاب کا ایک نجی اسکول اور سندھ کا سرکاری اسکول شامل ہے۔ سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ٹنڈو میر غلام حسین نے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرتے ہوئے ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026ء میں کمیونٹی کولیبریشن کی کیٹیگری میں دنیا کے ٹاپ 10 فائنلسٹس میں جگہ بنائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button