پاکستان
لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی اہلیہ نے کمانڈنٹ گول میڈل جیت لیا
شوہر کی شہادت کے بعد میرے اندربھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، جس یونیفارم میں شوہرکو دیکھا، آج اسی طرح کے یونیفارم میں اسی مقام پرکھڑے ہونا باعثِ فخر ہے: الویرا حمزہ

کراچی (کھوج نیوز) لیفٹیننٹ کمانڈر حمزہ عابد شہید کی اہلیہ نے کمانڈنٹ گول میڈل جیت کرپاک بحریہ کے شعبہ آئی ٹی کو جوائن کرتے ہوئے کہا کہ جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق الویرا حمزہ کا کہنا ہے کہ شوہر کی شہادت کے بعد میرے اندربھی پاک بحریہ میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا، جس یونیفارم میں شوہرکو دیکھا، آج اسی طرح کے یونیفارم میں اسی مقام پرکھڑے ہونا باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، پاکستان نیول اکیڈمی میں بہت اچھا وقت گزرا، پاکستان کی ہرلڑکی کوکہنا چاہتی ہوں اگر میں ہمت کرسکتی ہوں تو آپ بھی فورسز میں آئیں۔



