شوبز

گپی گریوال کی پاکستانی فنکاروں کے متعلق کی بڑی فرمائش آگئی

پنجابی گلوکار و اداکار گپی گریوال نے پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مستقبل میں پاکستان کے نامور کامیڈین سہیل احمد کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کے معروف پنجاب گلوکار و اداکار گپی گریوال نے پاکستانی فنکاروں کے متعلق بڑی فرمائش کر دی جس کے بعد بالی ووڈ میں بڑی ہلچل مچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گپی گریوال نے ماضی میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناصر چنیوٹی میرے اچھے دوست ہیں جبکہ افتخار ٹھاکر ایک شاندار اداکار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا تو میں مستقبل میں سہیل احمد کے ساتھ بھی ضرور کام کرنا چاہوں گا۔ اداکار نے بتایا کہ ماضی میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ میں پاکستان میں ایک پنجابی فلم کی شوٹنگ کروں گا، تاہم حالات کے باعث یہ منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button