پاکستان

ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کا کیس، سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت نے سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا، سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو 9 جولائی تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button