پاکستان

زیتون کے شعبہ میں پاکستان کی کامیابی، بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا

مئی 2026ء میں انٹرنیشنل اولیو کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو 27 دیگر زیتون پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ کونسل کے 123ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) زیتون کے شعبے میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے اور پاکستان اب انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن کر بڑا کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر نے پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہونے والے International Olive Council کے اجلاس میں شرکت کی جہاں پاکستان نے کونسل کے 123ویں اجلاس میں پہلی بار اپنی مستقل نشست سنبھال لی۔ مئی 2026ء میں انٹرنیشنل اولیو کونسل کی رکنیت حاصل کرنے کے بعد پاکستان کو 27 دیگر زیتون پیدا کرنے والے ممالک کے ساتھ کونسل کے 123ویں اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی، جہاں کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، چیئرمین اور رکن ممالک نے پاکستان کا خیرمقدم کیا۔

وفاقی وزیر نے اپنے خطاب میں پاکستان کے زیتون کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں 55 ہزار 669 ایکڑ رقبے پر 70 لاکھ سے زائد زیتون کے درخت لگائے جا چکے ہیں، جبکہ زیتون کی کاشت کے کلسٹرز بھی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ کونسل کر بتایا گیا کہ پاکستان میں 51 اولیو آئل ایکسٹریکشن یونٹس، جدید پروسیسنگ سہولیات، نرسریاں، موسمیاتی اسٹیشنز اور آئی او سی کے معیار کے مطابق چار کوالٹی لیبارٹریز پر مشتمل مکمل فارم ٹو فورک (farm-to-fork) ویلیو چین قائم کی جا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button