نگرنگرسے
راہگیر خاتون سے غیراخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار
ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو ایک راہگیر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا

کراچی (کھوج نیوز) کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہگیر سے غیر اخلاقی حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ملزم کو ایک راہگیر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کی گئی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔



