پاکستان
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کا کرارا جواب، پیپلز پارٹی پر سکتہ طاری

آزاد کشمیر (کھوج نیوز) سابق وزیراعظم آزا دکشمیر سردار تنویر الیاس نے کرارا جواب دے دیا جس کے بعد پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری جماعت پر سکتہ طاری ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے کہاکہ اپنا استعفیٰ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ارسال کر دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کے بعد سردار تنویر الیاس نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔



