پاکستان

موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا خدشہ، وزیراعظم کا بڑا حکمنامہ جاری

اسلام آباد(کھوج نیوز) ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑا حکمنامہ جاری کر کے سب محکموں کی دوڑ لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت مون سون کی تیاری اور ماحولیاتی خطرات سے بچا ؤکے نظام پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے، موسمی تغیرات کے خطرات سے نبرد آزما ہونے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر تعاون ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دورہ اس لیے ہوگا کہ مون سون کی پیشگی تیاری مکمل کی جا سکے، وزیرپلاننگ کی زیر نگرانی نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور متعلقہ وزارتوں کی ایمرجنسی رسپانس کمیٹی بنے گی جو صوبائی متعلقہ اداروں سے عملی تعاون کے لیے کام کرے گی۔ وزیراعظم نے وزیر موسمیاتی تبدیلی اور چیئرمین این ڈی ایم اے کو اس ہفتے صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا دورہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ مون سون کی ممکنہ تباہی کی صورت میں ہنگامی فنڈ کیلئے پیشگی تیاری کریں، ممکنہ سیلابی صورتحال اور خطرات سے بچاؤ کے لئے اقدامات جامع روڈ میپ کے تحت ترتیب دیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button