پاکستان

وراثتی تنازع، 71سال بعد والدہ اور بہنوں کی سنی گئی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سالوں سے چلتا آ رہا وارثتی تنازع کا آخر کار سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا ہے اس فیصلے کی روشنی میں 71سال بعد والدہ اور بہنوں کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے 13صفحات پرمشتمل فیصلہ تحریرکیا جو لاہور رجسٹری میں سنا گیا۔ عدالت نے خواتین کے وراثتی حقوق سے متعلق فیصلہ دیتے ہوئے ہائیکورٹ اور ٹرائل کورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیا اور 71سال بعد بہنوں اور والدہ کوجائیداد میں حصہ دینے کاحکم دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے وراثتی حقوق کا تحفظ صرف ریاست کی ذمہ داری نہیں ہے، سول سوسائٹی، علما، ریونیوحکام اور قانونی ماہرین ان حقوق سے انحراف کو روکیں، وراثت خواتین کا شرعی و قانونی حق ہے لہٰذا خواتین کو شرعی و قانونی حق وراثت سے محروم رکھنا غیرآئینی اور غیراسلامی ہے۔ فیصلے کے مطابق ٹرائل کورٹ،اپیلیٹ کورٹ اور ہائیکورٹ کے فیصلے حقائق اور قانون کے منافی ہیں، ہائیکورٹ کے مطابق زبانی ہبہ کوکئی دہائیوں تک چیلنج نہیں کیاگیا، ریکارڈ کے مطابق کئی برس تک والدہ اور بہنوں کو زمین کی آمدن میں حصہ ملتا رہا، واضح ہوتا ہے کہ والدہ اور بہنوں کو ہبہ سے لاعلم رکھا گیا۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ جعلی ہبہ، فراڈ اور خاندانی دبا سے خواتین کے وراثتی حقوق ختم نہیں ہوسکتے، خواتین کے وراثتی حقوق کے معاملے پر عدلیہ کو چوکس رہنا چاہیے، 1955 میں والد کے انتقال کے بعد 2 بھائیوں نے وراثتی جائیداد اپنے نام منتقل کرالی، زبانی ہبہ کو بنیاد بنا کر والدہ اور بہنوں کو جائیداد سے محروم کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button