پاکستان

پاکستان نے بھارت کو ایک اور محاذ پر دھول چٹا دی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کے انفرا اسٹرکچر پر حملے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد اور مضحکہ خیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے دھول چٹا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی وزارت خارجہ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بھارت پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے دہشتگرد گروہوں کی سرپرستی کرتا رہا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پابندیوں کے نظام کی خلاف ورزی بھی کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور مضحکہ خیز بنایات وہ ملک دے رہا ہے جو خود مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبا رہا ہے، بھارت کا طرز عمل اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button