نگرنگرسے

برکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی اور کٹاس کے اشتراک سے دفتر کا افتتاح

لاہور(کھوج نیوز) برکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی کے دفتر کا قیام کٹاس انسٹیٹیوٹ کے لیے تحقیقی، لیڈرشپ اور انتظامی طور پر خوش آئند ثابت ہوگا۔ دونوں ادارے مشترکہ طور پر تحقیق سکالرشپس سمیت دیگر اہم شعبوں میں کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن بورڈ آف ڈائریکٹرز خلدونیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ اپلائیڈ سائنسز (کٹاس) پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے بی آئی پی پی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

تقریب میں چیئرمین بی آئی پی پی شاہد نجم، ڈائریکٹر جنرل بی آئی پی پی ڈاکٹر اعجاز سندھو، ڈائریکٹر جنرل کٹاس ڈاکٹر بشری عنائیت، سابق وائس چانسلر جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کا کہنا تھا کہ دونوں اداروں کے مابین شراکت داری مشترکہ تحقیقی منصوبوں، پالیسی اسٹڈیز، اکڈیمک پبلیکیشنز، کانفرنسز، سیمینارز اور استعداد کار بڑھانے کے پروگراموں پر توجہ مرکوز کرے گی، دونوں ادارے انٹرن شپ، رہنمائی کے مواقع، اسکالرشپس اور طلبا کے لئے لیڈرشپ کی ترقی کے اقدامات پر بھی تعاون کریں گے۔

ڈاکٹر نظام الدین نے مزید کہا کہ کٹاس انسٹیٹیوٹ کے کیمپس میں50 کلو واٹ سولر سسٹم کی تنصیب میں بھی معاونت فراہم کریں گے جبکہ چیئرمین پرکی انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی شاہد نجم کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد نظام الدین کی جانب سے دفتر کی فراہمی پر مشکور ہیں اور دونوں ادارے طلبہ کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لئے ملکر کام کریں گے کیونکہ نوجوان نسل کو لیڈرشپ کی بہت ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button