انٹرنیشنل

امریکی پائلٹ کو ریسکیو کیسے کیا گیا؟ جان ریٹکلف نے چونکا دینے والا انکشاف

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں مار گرائے گئے ایک امریکی طیارے کے پائلٹ کو ریسکیو کیے کیا گیا تھا؟ اس حوالے سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے چونکا دینے والا انکشاف کر ڈالا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے اعلان کیا ہے کہ ایجنسی جاسوسی اور جنگ کے طریقوں کو تیزی سے بدلنے والی کوانٹم کمپیوٹنگ، مصنوعی ذہانت اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کو تیز کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی اے طویل عرصے سے دنیا بھر میں اپنے خفیہ اہلکاروں کی مدد کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آلات استعمال کرتی آرہی ہے۔ جان ریٹکلف کے مطابق رواں سال جنوری میں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری اور اپریل کے اوائل میں ایران میں مار گرائے گئے ایک امریکی طیارے کے پائلٹ کے ریسکیو آپریشن میں بھی سی آئی اے کی ٹیکنالوجی نے اہم کردار ادا کیا۔ سی آئی اے کے سربراہ نے اعلان کیا کہ ایک نیا شعبہ قائم کیا جائے گا جو سائبر سکیورٹی اور جدید ڈیٹا پر توجہ دے گا جبکہ نئی پالیسیوں کے تحت نئی ٹیکنالوجی اپنانے کا دورانیہ تقریبا تین سال سے کم کر کے صرف 6 ماہ کر دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button