پاکستان

بنوں کے گورنمنٹ گرلز سکول میں بارودی دھماکہ

بنوں (کھوج نیوز) بنوں کے گورنمنٹ گرلز سکول میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، اس سکول میں 80سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں لیکن موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ بنوں کے علاقے خیراکی میں گورنمنٹ گرلز اسکول میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، دھماکہ خیز مواد اسکول کے بیرونی حصے پر نصب تھا جس کے نتیجے میں اسکول کی دیوار گرگئی۔ پولیس نے بتایا کہ اسکول میں 80 سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں تاہم موسم گرما کی تعطیلات کے باعث عمارت خالی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اسکول میں دھماکے کے بعد علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button