انٹرنیشنل

امریکا اور مشرق وسطی کے 12 ممالک میں بڑا اتفاق ہوگیا

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور مشرق وسطی کے 12 ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلارکاوٹ تجارت جاری رکھنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوگیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی قیادت میں بحرین میں 12 ممالک کے فوجی سربراہان کا علاقائی سکیورٹی اجلاس ہوا جہاں مشرق وسطی کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں امریکا ، سعودی عرب ، قطر اور عمان سمیت مشرق وسطی کے 12 ممالک نے آبنائے ہرمز میں بلارکاوٹ تجارت جاری رکھنے کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا جب کہ مشرق وسطی کی سکیورٹی صورتحال پر غور اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں بحرین، مصر، اردن، کویت، لبنان، عمان، قطر، سعودی عرب، شام، متحدہ عرب امارات اور یمن کے اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹ کام کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ امریکا علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے خطے میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور امریکا اپنے علاقائی شراکت دار وں کے ساتھ مل کر مشرقِ وسطی میں دنیا کا سب سے جدید اور فعال فضائی و میزائل دفاعی نظام چلا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button