پاکستان

ورلڈ بینک نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ کر دیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) ورلڈ بینک نے پاکستان سے حیران کن مطالبہ کر دیا ہے، اب ورلڈ بینک نے پاکستان سے کیا مطالبہ کیا؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان پر زور دیا گیا ہے کہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم آبادی کے بجائے اخراجاتی ضروریات اور ممکنہ آمدنی کی صلاحیت کی بنیاد پر کی جائے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وفاق کی آمدن سے 57.5 فیصد وسائل کی فراہمی ہورہی ہے، 80 فیصد اخراجات تنخواہوں، پنشن یا دیگر انتظامی معاملات پر خرچ ہورہے ہیں، غربت کی سطح میں کمی یا عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی نہیں ہوسکی۔ رپورٹ کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق سماجی خدمات اور معاشی شعبوں میں سرگرم ہے جس سے وسائل کا ضیاع اور جوابدہی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کو نہ واضح اختیارات دیے گئے ہیں اور نہ ہی مناسب مالی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button