انٹرنیشنل
آبنائے ہرمز کا انتظام ہمارے اختیار میں ہے: ایران کا دعویٰ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کا انتظام ہمارے اختیار میں ہے’ اس حوالے سے ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بڑا دعویٰ کر کے مخالف ممالک میں ہلچل مچا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام، امریکی فوج کے زیرسایہ رہنے سے نہیں آئے گا، یہ علاقائی ممالک کی خودمختاری،نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے اور خطے سے امریکی فوجی انخلا، اس کی مداخلت ختم کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔



